ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دابھولکر قتل کیس میں سی بی آئی نے کی پہلی گرفتاری،ہندو جن جاگرتی سمیتی کا ہے رکن

دابھولکر قتل کیس میں سی بی آئی نے کی پہلی گرفتاری،ہندو جن جاگرتی سمیتی کا ہے رکن

Sun, 12 Jun 2016 12:25:59  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،11جون؍(آئی این ایس ا نڈیا)سی بی آئی نے توہم پرستی کے خلاف مہم چلانے والے ترکوادی نریندر دابھولکرکے 2013میں پونے میں ہوئے قتل کے سلسلے میں پہلی گرفتاری کرتے ہوئے ہندو جن جاگرتی کمیٹی کے رکن وریندر سنگھ تاؤڑے کو گرفتار کیا ہے۔تاؤڑے کو پنویل سے کل دیر رات گرفتار کیا گیا اور اسے آج دوپہر پونے کی ایک خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔کمیٹی کا تعلق گوا کے اس کٹر گروپ سناتن سنستھا سے ہے جو فروری 2015میں ایک اور ترکوادی گووند پسارے کے قتل کی وجہ سے تحقیقات کے دائرے میں آئی تھی۔سی بی آئی کے ترجمان دیوپریت سنگھ نے آج کہا کہ سی بی آئی نے ڈاکٹر نریندر دابھولکر کے قتل کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں وریندر سنگھ تاوڑے کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسے آج پونے کی خصوصی عدالت میں شام تقریبا تین بجے پیش کیا گیا،تحقیقات جاری ہیں۔دابھولکر کو 20اگست 2013کو دندہاڑے گولی مار کر کئے گئے قتل کے معاملے کی جانچ ممبئی ہائی کورٹ نے مئی 2014میں سی بی آئی کو سونپ دی تھی،اس کے بعد سے اس معاملے میں پہلی گرفتاری ہے۔اس قتل پر لوگوں نے غصہ کا اظہار کیا تھا اور بہت سے مایہ ناز مصنفین اور دیگر شخصیات نے عدم برداشت کے خلاف اپنے ایوارڈ لوٹا دیئے تھے۔


Share: